وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی زیر صدارت اجلاس‘جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی شرکت

جے ایس بینک وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت کیب سروس بزنس کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6 فیصد رعایتی مارک اپ شرح کے ساتھ قرضے فراہم کرے گا

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جے ایس بینک وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت کیب ڈرائیورز کو اپنے کیب سروس بزنس کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6 فیصد رعایتی مارک اپ شرح کے ساتھ قرضے فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی زیر صدارت اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ہوا جس میں جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد عمران نے شرکت کی۔

بینک کے صدر نے چیئرپرسن کو اس مالیاتی سہولت کیلئے اپنی کمٹمنٹ سے آگاہ کیا۔ سکیم کے تحت تمام کیب کی مناسب انشورنس ہو گی جو ٹریکر سہولت سے لیس ہوں گی۔ لیلیٰ خان نے وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے جے ایس بینک کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :