ضلعی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب علمی ادبی مقابلوں کا آغاز

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب علمی ادبی مقابلوں کا ضلعی سطح پر آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائرسکینڈری سکول بھوانہ بازار میں طالبات کے مابین قرآت،انگریزی مضمون نویسی اور اردو تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔قرآت کا مقابلہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول نمبر I جڑانوالہ کی طالبہ اقراء شہزاد نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر I سمندری کی خانسہ فیصل دوسرے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 233 ر ب کی عائشہ شبیر تیسرے نمبر پر رہیں۔انگریزی مضمون نویسی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 109 گ ب جڑانوالہ کی عائشہ افتخار نے پہلی،گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول تاندلیانوالہ کی ہادیہ ناہید نے دوسری اور اسلامک سائنس فائونڈیشن گرلز ہائی سکول کی مناہل نے تیسری جبکہ اردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائرسکینڈری سکول کی علیشہ فاطمہ پہلے،اسلامک سائنس فائونڈیشن 172 گ ب سمندری کی ذرتاشہ چوہدری دوسرے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 سمندری کی آسیہ اشفاق تیسرے نمبر پر آئیں۔

متعلقہ عنوان :