ردا فاروق نے قومی مقابلہ نعت خوانی کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلعی مقابلہ نعت خوانی جیتنے والی ردا فاروق نے لاہور میں منعقدہ صوبائی مقابلہ جیت کر قومی سطح پر مقابلہ نعت خوانی کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید نے ضلعی اور صوبائی مقابلہ نعت خوانی جیتنے پر ردا فاروق کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ حکومت پاکستان کی جانب سے ربیع الاول میں قومی مقابلہ نعت خوانی منعقد کرایا جارہا ہے جس میں ضلعی اور صوبائی سطح پر مقابلوں کے بعد اب قومی سطح پر مقابلہ نعت خوانی منعقد ہوگا۔