پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت مرچیں پیسنے والے دو یونٹس سیل کر دئیے

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت مرچیں پیسنے والے دو یونٹس سیل کر دئیے
فیصل آباد ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ جھنگ روڈ پر مضر صحت مرچوں کے دو گرائینڈنگ یونٹس کو سیل اور 3500 کلو گرام مرچیں قبضہ لے لیں جبکہ 33 فوڈ سنٹرزو ہوٹلز کو معاملات بہتر بنانے کے لئے نوٹسز جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جھنگ روڈ پر عمران چیلز اور علی چیلز گرائینڈنگ یونٹس کو چیک کیا تو وہاں موقع پر مرچوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس پر مرچوں میں کیمیکل کلرز پائے گئے ۔ ٹیم نے فیکٹریز سے مرچوں کے سمپلز بھی حاصل کر لئے ۔ دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سول لائنز ‘ پیپلزکالونی نمبر 2 ,راجہ ٹائون ‘ وارث پورہ ‘ تحصیل چک جھمرہ اور سمندری میں پان شاپس ‘ سویٹس اینڈ بیکرز ‘ برگر پوائنٹس ‘ فرائیڈ چکس ‘ دہی بھلے کی دکانوں ‘ ملک شاپس ‘ حلیم پوائنٹس اور دیگر فوڈ سنٹرز کو صفائی ستھرائی ‘ کھانے پینے کی اشیاء کی حفاظت و ڈھانپ کر رکھنے اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات اور نوٹس جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :