ڈسکہ میں خواجہ سرائوں کے دو گروپوں میں تصادم ،2زخمی،مقدمہ درج

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

ڈسکہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)خواجہ سرائوں کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں2خواجہ سرا شدیدزخمی ہوگئے، گزشتہ روز خواجہ سراء ثمینہ اور بلو اپنے خواجہ سراء ساتھیوں کے ہمراہ شادی والے گھروں سے پیسے اکٹھے کررہے تھے کہ اسی دوران ان کے ایریا میں دوسرے خواجہ سراء عمرانولنگرگروپ بھی آگیا اور گھروں سے پیسے اکٹھے کرنا شروع کردئیے جس پر خواجہ سرا ء بلو اور ثمینہ نے عمرانو لنگڑا گروپ کے خواجہ سرائوں کو منع کیاکہ یہ ہمارا ایریا ہے اس میں تمہارے آنے پر پابندی ہے جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر عمرانو لنگڑا خواجہ سراء نے ثمینہ کی ٹانگ پر چھری ماری جس سے خواجہ سراء شدیدزخمی ہوگیا اسی دوران خواجہ سراء بلو چھڑوانے کیلئے آگے بڑھاتو ملزمان نے اس کوبھی تشد دکانشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

زخمی خواجہ سرائوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے عمران لنگا، اصغر عرف کرن، میاں سلیم عرف چھیمو،میاں یونس عرف کترینہ اور ناصر میراثی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔