دیو ان روڈ ریلو ے پھا ٹک پر مسافرٹرین خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) دیو ان روڈ ریلو ے پھا ٹک پر مسافرٹرین خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ریلو ے پھا ٹک نمبر28دیو ان روڈ روالپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کو گذارنے کی غرض سے بند کیا جا رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر ٹکر ا کر پھا ٹک کو تو ڑتے ہو ئے ریلو ے ٹریک پر آ گئی ، ٹرین کو سامنے دیکھتے ہو ئے گیٹ کیپر نے پھا ٹک کا ایک حصہ فو راً کھول دیا تو وین ڈرائیور اپنی وین سمیت مو قع سے فرار ہو گیا ، ٹوٹے پھا ٹک اور ٹرین کو سامنے دیکھتے ہو ئے گیٹ کیپر فیصل نے ٹرک ڈرائیور کو سرخ جھنڈی دیکھا کر روکنے کی کو شش کی تو ٹرک ڈرائیور نے گیٹ کیپر فیصل کو ذود و کوب کرنا شروع کر دیا جسے وہاں پر موجود لوگوں نے بیچ بچا و کر ایا ، اسی اثنا میں ایمن آباد پولیس وین گشت کرتے ہو ئے پھا ٹک پر پہنچی جنہوں نے حالات کنٹرول کر کے مسافر ٹرین کو با حفاظت گذاردیا ، ریلو ے پھا ٹک نمبر28پر کسی قسم کا ریفلکٹڈ سائن بو رڈ نہ ہونے کی بنا جان لیوا حادثات رونما ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :