پی ایم ای ایکس میں4.70بلین روپے کے سودی طے

پیر 5 دسمبر 2016 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمجموی طور پرمیٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کی4.70بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,043کی سطح پر بند ہوا۔سودوں کی مجموعی تعداد 13,558 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوے جن کی مالیت1.91 بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت1.61 بلین روپے،کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 990.05ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 169.98 ملین روپی,کاپر کے سودوں کی مالیت 16.45 ملین روپے اورکاٹن کے سودوں کی مالیت 4.47 ملین روپیرہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںسپرباسمتی پیڈی رائسکی 38,440 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 1.60ملین روپے تھی۔