اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ 2016 ء کی افتتاحی تقریب،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے

پیر 5 دسمبر 2016 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن کے اشتراک سے پہلے دوروزہ اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ 2016 ء کی افتتاحی تقریب آج بروز منگل 06 دسمبر 2016 ء کو صبح10:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے۔

دیگر مقررین میں وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن رضوی،وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر یواے جی ایسانی،سی ای اوانسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پروموشن عابد شیروانی،مینجنگ ڈائریکٹر انڈس فارمازاہد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :