خواتین پر تشدد کے خاتمے کی مہم کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں آرٹ مقابلوں کا اہتمام

پیر 5 دسمبر 2016 22:00

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کی مہمHER talk کے تحت پیر کے روزکالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں مختلف کالجوں کے طلباء کے مابین آرٹ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرٹ مقابلوں میں شریک طلبا و طالبات نے خواتین کے حقوق کے مسائل اور ترقی کے موضوع پر پینٹنگز بنائیں ۔ ججز کے فیصلے کے مطابق طالبہ فارینہ اول ، رافعہ دوئم جبکہ مریم ملک کو سوئم انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔بعد ازاں طالبات کو انعامی شیلڈز دی گئیں ۔ اس موقع پر آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن اور یو این وویمن کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ آگاہی مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :