سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،پرویز ملک

پیر 5 دسمبر 2016 22:00

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے،حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے ، ملکی ترقی کے مخالفین استعماری قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018 ء تک صبر کرنا ہو گا۔