پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹر نہال ہاشمی

پیر 5 دسمبر 2016 21:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مزار قائد اعظم کے احاطے میں منعقدہ تقسیم شیلڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب چائنیز انجینئرز اور دیگر عملے کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ مزار قائد کے اندرونی حصے میں نصب فانوس چین نے 1970ء میں تحفہ کے طور پر دیا تھا۔

(جاری ہے)

وقت گزرنے کے ساتھ اس فانوس کی آب و تاب مدہم ہوگئی تھی اور اب چین کی جانب سے اس فانوس کی جگہ انتہائی خوبصورت اورجدید فانوس نصب کیا گیا ہے۔ فانونس کی تبدیلی کا کام چین سے آئے ہوئے انجینئرز اور دیگر کاریگروں نے مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا۔ مزار قائد مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے سینیٹر نہال ہاشمی نے فانوس کی تنصیب میں حصہ لینے والی چائنیز ٹیم کو شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر چائنیز ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم پاکستان اور پاکستانیوں سے خلوص اور محبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :