آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سینئر رکن ظفر اقبال آرائیں انتقال کرگئے

پیر 5 دسمبر 2016 21:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سینئر رکن ظفر اقبال آرائیں انتقال کرگئے ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ واڑی تڑ روڈ پر ادا کی گئی جس میں تاجر رہنمائوں محمد طاہر خان، گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، عارف میمن،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں ، رشتہ داروں اور دیگر نے بھی شرکت کی اور ان کے صاحبزادگان اور ورثاء سے تعزیت کاا ظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے مرحوم کے صاحبزادے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر اقبال آرائیں کی تاجروں اور شہریوں کے حوالے سے بہت خدمات ہیں وہ ایک مخلص وفادار اور ملنسار ہمدرد شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ تاجروں اور شہریوں کے بہتر مفادات میں جدوجہد کی جس پر تاجر برادری انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔