شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیرِ اہتمام توسیعی لیکچر پروگرام کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 21:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیرِ اہتمام شینا ثقافت کی تاریخ اور اس کی سندھی ثقافت سے مماثلت کے عنوان پر ایک توسیعی لیکچر پروگرام منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈاکٹر سجاد رئیسی نے موضوع پر لیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو سربراہ شعبہ مطالعہ پاکستان نے لیکچر پروگرام کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سجاد رئیسی نے کہا کہ یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ سندھی اور شینا زبانوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے شینا کی ثقافت ، تاریخ، جغرافیئے اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے رہن سہن کے انداز سے طلبہ و طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کا اپنا ایک رہن سہن کا انداز ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو، عنایت اللہ بھٹی، سراج احمد سومرو، عبدالباسط سولنگی اور فدا حسین مہیسر نے بھی موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :