انسداد دہشتگردی عدالت خیرپور نے پولیس مقابلہ کیس میں پانچ جوابدار وں کواشتہاری قرار دیدیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی عدالت خیرپور کے اسپیشل جج سید کوثر علی بخاری کی عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں پانچ جوابداروں کو اشتہاری قرار دیدیا، انکی ملکیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے اکنامک زون تھانہ حدود میں پولیس مقابلہ کیس میں جوابداروں تعلقہ کنگری کے گوٹھ مہرل ناریجو کے رہائش احمد ، سائیں ڈنو، علی نواز، اور گوٹھ جمعہ پھپلھوٹو کے رحیم بخش کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکی ملکیت کو ضبط کیا جانے کا حکم جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :