سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کی سالانہ بندش کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 21:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر ولی محمد نائچ کی جانب سے صفائی و مرمت کے سلسلہ میں چھ جنوری سے سکھر بیراج کی سالانہ بندش کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر سکھر بیراج کی جانب سے سکھر بیراج کی کینالز میں آباد ہونے والی زمینوں کے کسانوں اور آ بادگاروں کیلئے اعلان کیا گیا ہے کہ سالانہ انسپکشن اور انفرااسٹرکچر کی ضروری مرمت کے سلسلے میں سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز 6 سے 20جنوری 2017ء تک )دونوں تاریخوں والے روز سمیت) تک بند رہیں گی۔

مذکورہ عرصے کے دوران سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز این ڈبلیو کینال، دادو کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ،روہڑی مین کینال، نارا کینال اور اس سے متصل دیگر کینالز اور شاخوں میں پانی بند رہے گا۔