وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رسول جان کی زیر صدارت پشاور یونیورسٹی کے 425 سینڈیکیٹ کا اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پشاور یونیورسٹی کے 425 سینڈیکیٹ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے مرتب کردہ ماڈل سٹیچیوٹس کو سینیٹ سے منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔ اسکے علاوہ جامعہ کے ملازمین کو گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے نظر ثانی شدہ قانون کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جامعہ کے سینڈیکیٹ میں ڈاکٹر یورید احسن ضیاء کو پروفیسر آف منیجمنٹ بی پی ایس 21 کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ آڈٹ آفیسر وحید کو ڈپٹی ٹریژرر کی آسامی پر بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر خالد خان، ڈینز آف فیکلٹیز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی نے اجلاس میں ممبر کم سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیی

متعلقہ عنوان :