صحبت پور کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،سلیم خان کھوسہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) صحبت پور کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے میونسپل کمیٹی صحبت پور کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہر کا ایک پیسہ بھی ضائع ہونے نہیں دیں گے ۔میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے ضرورت کی مشنری خریدی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سلیم خان کھوسہ،ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیر زمان خان نے میونسپل کمیٹی صحبت پور میں کوڑا کرکٹ اٹھا نے کیلئے میونسپل کمیٹی صحبت پور کی جانب سے خریدی گئی موٹر سائیکل رکشہ کے افتتاح کے دوران کیا ۔

سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے خریدی ہوئی موٹر سائیکل رکشہ کا افتتاح کیا اور ڈرائیور کو چابی حوالے کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیر زمان خان ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صحبت پور پنھل خان کھوکھر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صحبت پور منور خان کھوسہ ،تحصیلدار بہادر خان کھوسہ ،کونسلران میونسپل کمیٹی اور دیگر شہریوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کوسہ نے معززین شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی خوش آئند ہ اقدام ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھا نے کیلئے میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر اور چیف آفیسر نے موٹر سائیکل رکشے خریدے ہیں یہ موٹر سائیکل رکسے شہر کی تنگ گلیوں میں جاکر شہر کا کوڑا کرکٹ اٹھائیں گے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی صحبت پور کے ایڈمنسٹریٹر پنھل خان کھوکھر نے سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو عدد موٹر سائیکل رکشے خریدے ہیں اور کافی عرصہ سے خراب میونسپل کمیٹی صحبت پور کی فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی ریپیر کروایا جارہا ہے جو انشاء اللہ بہت جلد آن روڈ ہوگی اور علاقے کے لوگوں کو ایمر جنسی کی صورت میں سہولت میسر ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر تقریباًً 30کچرہ دان لگائے جائیں گے جس میں شہری اپنے گھروں اور دکانوں کا کچرہ ڈال دیں اور اسے میونسپل کمیٹی کا عملہ اٹھائے گا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر سلم خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیر زمان خان نے کہا کہ شہرکوًً خوبصورت بنانے کیلئے عوام میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے گھر اور کاروباری مراکز کا کچرہ شہر میں لگنے والے کچرہ دانوں میں ڈال دیں تاکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو اٹھانے میں سہولت میسر ہوسکی

متعلقہ عنوان :