نوشہرہ کینٹ،15 یونین کونسلوں کی صفائی کے چھ ٹھیکے قواعدو ضوابط کیخلاف من پسند ٹھیکیداروں کو من پسند نرخوں پر الاٹ کردئیے گئے

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)نوشہرہ تحصیل پبی کے 15 یونین کونسل کے صفائی کیلئے تین کروڑ روپے کے چھ ٹھیکے قواعدو ضوابط کے خلاف رنگ کی ادائیگی پر من پسند ٹھیکیداروں کو ان کے من پسند نرخوں پر الاٹ کردئیے گئے۔ تی ایم اے عملے کی ملی بھگت سے ہونے والے ٹینڈروں کیلئے ٹھیکیداروں نے صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود 35 لاکھ روپے رنگ کیلئے جمع کئے جو ٹھیکیداروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

دس روز قبل بھی تحصیل اے ڈی پی کے 35 ٹھیکے ٹاس اور قرعہ اندازی کے ذریعے نیلام کئے جارہے تھے کہ ٹھیکیداروں کے احتجاج پر منسوخ کئے گئے۔ ٹھیکیداروں نے ٹینڈر کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں صوبائی حکومت نے روزاول سے تمام ٹھیکوں کے لئے قواعد و ضوابط متعین کئے ہیں اور سابق ادوار کی طرح رنگ اور قرعہ اندازی کے ذریعے ٹھیکوں کی نیلامی کرنے سے اداروں کو سختی سے منع کیا ہے۔

اس کے باوجود تحصیل پبی میں یونین کونسلوں کے صفائی کے چھ کاموں کیلئے تین کروڑ روپے کے ٹھیکے مخصوص ٹھیکیداروں سے 35 لاکھ روپے رنگ جمع کرکے ان کو الاٹ کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ روز ٹینڈر دو نجے کی بجائے پانچ بجے کھولے گئے اور تمام ٹھیکیداروں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے کمروں میں بیٹھ کر دس بیلو کے من پسند ریٹ ٹینڈروں پر ثبت کئے۔

اور مقابلے کی بجائے باہمی رضامندی پر ٹھیکیداروں نے 35 لاکھ روپے جمع کرکے آپس میں تقسیم کئے۔ جس سے نہ صرف صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئی۔ بلکہ اس گھناونے فعل سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ دس روز قبل بھی تحصیل اے ڈی پی کے 35 ٹھیکے قرعہ اندازی کے ذریعے نیلام کئے جارہے تھے کہ ٹھیکیداروں نے ٹی ایم اے اور دیگر اہلکاروں کو گڑبڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جس پر مجبوراً ٹھیکے منسوخ کئے گئے۔ ٹھیکیداروں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے پبی کے بے قاعدگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائی