حکومت کے ملک میںاقتصادی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں،حافظ زبیر کاردار

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ حکومت کے ملک میںاقتصادی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں حکومت نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ سود کی ادائیگی کیلئے مزید حاصل کئے ہیں عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے کشکول توڑنے کی دعوے دار( ن) لیگ اتنے قرضے لے چکی ہے اب یہ جماعت ایک قرضہ لیگ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ پر سٹیٹ بنک کی رپورٹ حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے اور اگلے چھ ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا عندیہ عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے حکومت قرضوں سے نجات کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی بلکہ ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں حکومت قرضوں اور ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بے قابو جن کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور حکومت کو کوس رہے ہیں۔