ْپشاور،کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات ،خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔واقعات کے مطابق کوہاٹ میں فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ جرما کے نواحی علاقہ کمر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تناذعہ پر مبینہ ملزمان ریاض ولد دلاور اور عمران ولد صدیق نے فائرنگ کرکے مسماة لیانہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ جرما نے زردین ولد محمد امین کی مدعیت میں دونوں نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انکی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناء کوہاٹ کے نواحی قصبہ شکر درہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کا ایک واقعہ رونما ہوا جسمیں ملزم نیاز محمد ولد عبدالخنان نے مقامی باشندے بشیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کی غرض سے سول ہسپتال شکردرہ منتقل کردی گئی جہاں پولیس تھانہ شکردرہ نے اکرام اللہ ولد اعتبار خان ساکن شکردرہ کی رپورٹ پر مقتول کے قتل کی ایف آئی آر مبینہ ملزم نیاز محمد کے خلاف درج کرلیا تاہم فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :