ڈسٹرکٹ کونسل پشاور میں جماعت اسلامی کے ناظمین کا ضلعی ناظم ارباب عاصم کی کاکردگی پر اعتماد کا اظہار ،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

پیر 5 دسمبر 2016 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل پشاور میں جماعت اسلامی کے ناظمین نے ضلع ناظم ارباب عاصم کی کاکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔اس سلسلے میں پیر کے روز جماعت اسلامی کے ناظمین کا اجلاس جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر خالدوقاص چمکنی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران حاجی طاہر زرین خان ، حاجی سردار عالم خان ، فیاض خان ، ریاض خان اور خواتین ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلعی ناظم کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے پیداشدہ صورت حال کا جائزہ لیا اور ناظم اعلیٰ ارباب عاصم خان کے پشاو رمیں ترقی کے کاموں کو سراہا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالدوقاص چمکنی نے کہاکہ ناظم اعلیٰ ارباب عاصم خان کی سربراہی میں ضلعی حکومت نے کامیابی سے مختلف پرواجیکٹ شروع کیے ہیںاور آئندہ بھی انشاء اللہ ان ہی کی قیادت میں پشاور شہر ترقی کا سفر طے کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران سے بھی کہاکہ وہ باہمی اتفاق واتحاد کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ارباب عاصم کی قیادت پر مکمل اعتماد کریں اوریکسوئی کے ساتھ پشاور کی ترقی میں ارباب عاصم کا ساتھ دے اور تحریک انصاف کے ممبران اس موقع پر کسی بھی احتجاج کا ساتھ نہ دیں کیونکہ ارباب عاصم ایک ایماندار اور دیانتدار شخصیت کے مالک ہے اُن کی قیادت پشاور کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے،انہوں نے اپورزیشن ارکان سے کہاکہ پشاور کی ترقی مختلف بیورکریسی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوچکا ہے ضلعی ناظم اور اپوزیشن کے درمیان مصالحت کی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔

متعلقہ عنوان :