جماعت پنجم کاپیپرآوٹ ہونامحکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلی لانے والوں کی کاکردگی پرسوالیہ نشان ہے، جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،حافظ سراج الدین،عبدالواسع سحر،میراسحاق ذاکرشاہوانی اورڈاکٹرمحمدانورکاکڑنے کہاہے کہ جماعت پنجم کاپیپرآوٹ ہونامحکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلی لانے والوں کی کاکردگی پرسوالیہ نشان ہے حقیقت یہ ہے کہ اس وقت محکمہ تعلیم کی کاکردگی ناقص ہے میںایک سینئرافسرکانمایاں کردارہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بورڈآفس کے سامنے طلبہ کاپتھراؤ،سابق وزیرکے بیٹے کافیل شدہ پرچہ پاس کرنا،لاکھوں روپے کی رشوت لیکربورڈآفس میں جعلی طریقے سے بھرتیاں کرنااوراب ایک بارپھرپیپرآوٹ ہوناناقص کاکردگی کاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم پرسالانہ اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باجودبلوچستان میں تعلیمی پسماندگی اورتعلیمی اداروں کی زبوں حالی لمحہ فکریہ ہے جامعہ بلوچستان کوکرپشن کی نذرکرکے تعلیمی لحاظ سے انحطاط کاشکارہے دوردرازاضلاع میں تعلیم نام کی کوئی چیزنہیں بااثرلوگوں کے بچے پرائیوٹ اورمہنگے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اورتعلیم سے فراغت کے بعداہم پوسٹوں پرتعینات کیاجاتاہے جبکہ غریب لوگوں کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں برائے نام تعلیم حاصل کرکے فراغت کے بعدلاکھوں روپے کی رشوت دیگرکلاس فورکی نوکری حاصل کرتے ہیں جوفرسودہ نظام کی خامیاں ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ تعلیم میں کرپشن ختم کرکے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے تبدیلی لائی جائے اورجماعت پنجم کاپیپرآوٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کوکڑی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :