جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن میں شمولیتی تقریب

قوم پرست پارٹی کے رہنمامحمدنعمان کاکڑنے اپنے خاندان اور40ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن میں شمولیتی تقریب ہوئی جس میں قوم پرست پارٹی کے رہنمامحمدنعمان کاکڑنے اپنے خاندان اور40ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیا،شمولیتی تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،مولاناولی محمدترابی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،حاجی نورگل خلجی،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،حاجی بشیراحمد،تفویض بزدار،حاجی محمدخان کبزئی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،کونسلرمحمدعامرودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمدنعمان کاکڑنے بروقت فیصلہ کرکے دینی سیاسی جماعت سے کاانتخاب کیاجس پرانہیں مبارکبادپیش کرتے ہیںشمولیتوں کایہ سلسلہ جاری ہے جلددیگرشمولیتی پروگراموں کاانعقادکیاجائے گاانہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران سب سے زیادہ شمولیتیں جمعیت علماء اسلام میں ہوئیںجوجمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی واضح دلیل ہے جمعیت عوامی قوت کانام ہے پاکستان میں سب سے زیادہ محترک اورفعال جماعت صرف جمعیت علماء اسلام ہے جوچاروں صوبوں سیمیت کشمیرمیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہے جس میں لاکھوں اورہزاروں لو گ شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت کے جلسوں میں دیگرپارٹیوں کی طرح کرایے پرلوگوں کونہیں لایاجاتااورنہ ہی مصنوعی اورجعلی طریقے سے لوگوں کی ملاقاتوں اورمسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کوشمولیت کانام دیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ اگراسٹبلشمنٹ ہماری راہ میں رکاوٹ نہ بنے توآئندہ الیکشن میں جمعیت بلوچستان میں سب سے زیادہ بڑی پارلیمانی پارٹی کے طورپرکامیابی حاصل کرے گی جمعیت نے عوام کااعتمادپارٹی پربحال کردیامایوس لوگوں کے لئے امیدکی کرن بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے تمام حلقوں اوریونٹوں کے عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹرلسٹوں میں اندارج پرخصوصی توجہ دیںجن لوگوں کے اندارج میں کسی اورعلاقے میں منتقل کیاگیاہے ان کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے امیدظاہرکی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کی صلاحیتوں سے علاقے میں جمعیت مزیدفعال اورمنظم ہوگی انہوں نے یونٹ امیرحاجی بشیراحمدکاکڑاورجنرل سیکرٹری تفویض بزدارکوبھی جراح تحسین پیش کیاکہ ان کی کوششوں سے جناح ٹاؤن میں کئی لوگوں نے جمعیت میں شمولیت اختیارکی۔

متعلقہ عنوان :