آپﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک میں شریعت محمدی ؐ نافذ کی جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کرپشن وبے دینی اور حکومتی بے حسی وغفلت نے پریشانیوں میں بدترین اضافہ کر دیا ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آپﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک میں شریعت محمدی ؐ نافذ کی جائے کرپشن وبے دینی اور حکومتی بے حسی وغفلت نے پریشانیوں میں بدترین اضافہ کر دیا ہے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے عوام ہماراساتھ دیں نظریانی مملکت پاکستان بھی نفاذ اسلام کیلئے بنی ہے مگر سیکولربے دین سازشی عناصر اب تک نفاذاسلام کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے تاکہ لوٹ ماربدامنی جاری رہی ۔

اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوہلو بارکھان کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی ان کے ہمراہ الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی بھی تھے انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دوسری ریاست ہے جوکہ کلمے کی بنیاد پرحاصل کی گئی تھی مگر بدقسمتی سے یہاں نہ اسلام نہ جمہوریت اور نہ ہی کوئی اور نظام ہے ۔

(جاری ہے)

لاکھوں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اچھی تعلیم ہونے کے باوجود ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، اقرباپروری عروج پر ہے، انصاف کے تقاضے غریب اور امیر کے لیے مختلف ہے، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،ملک کے ہر ادارے میں کرپشن کینسر کی طرح تباہی مچا رہا ہے ۔بڑے بڑے مگرمچھ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں جس سے ملک دن بدن کمزور ہوتا چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ مغرب پرست حکمرانوں وسازشی سیکولرعناصرنے بار بار رکاوٹیں کھڑی کیں اور وطن عزیز کو اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کی طرف آنے ہی نہیں دیا جس سے ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ ہمارے مسائل کی اصل وجہ دین سے دوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام جو نظام حکومت دیتا ہے اس کا نفاذ صالح حکمرانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے جو اس کو نافذ بھی کرتے ہیں اور اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :