Live Updates

قوم جانتی ہے کہ عمران خان نے بیچ کر بنی گالہ میں زمین خریدی

قوم یہ نہیں جانتی کہ نواز شریف نے لندن میں فلیٹس کیسے خریدے قوم یہ بھی نہیں جانتی کہ لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے پیسہ آیا کہاں سے ،نعیم الحق

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) نواز شریف اور عمران خان میں فرق پوری قوم جانتی ہے اور پوری قوم عمران خان کی دیانت اور مالی معاملات میں شفافیت کی معترف ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان نعیم الحق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وزیر اعظم تسلسل سے جھوٹ بولتے ہیں اور انکے مالی معاملات انتہائی غیر شفاف ہیں۔

گالم گلوچ بریگیڈ نے ایسا کون سا انکشاف کیا جو قوم پہلے نہیں جانتی تھی۔عمران خان نے دسمبر 2011 اور اگست 2012 میں قوم کو فلیٹ کی خرید و فروخت کے سارے پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم جانتی ہے کہ عمران خان نے کرکٹ کی کمائی سے لندن کا فلیٹ خریدا اور فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں زمین خریدی۔

(جاری ہے)

قوم یہ نہیں جانتی کہ نواز شریف نے لندن میں فلیٹس کیسے خریدے۔

قوم یہ بھی نہیں جانتی کہ لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے پیسہ آیا کہاں سے اور قوم کو یہ بھی نہیں معلوم کہ لندن فلیٹس خریدنے کیلئے نواز شریف نے پیسہ باہر کیسے بھیجا گلے پھاڑنے اور کیچڑ اچھالنے کا پہلے کوئی فائدہ ہوا نہ آئندہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وزارت کے وسائل اور وزیر اعظم کی ہدایت پر سیاسی بلیک میلنگ کا ہر حربہ ناکام ہو گا اورقوم کی لوٹی گئی دولت کا جواب دینا ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات