صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کو جائزہ اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی بریفنگ

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب میں706 پولیتھین بیگ بنانے والی فیکٹریوں کے دورے کئے جس میں 213 آرڈیننس کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔ محکمہ کی سپیشل ٹیموں نے 185 ایسے انڈسٹریل یونٹس کے خلاف عدالت میں چالان جمع کر ادئیے ہیں ۔