کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کا اعلان آج ہوگا

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز منگل چھ دسمبر 2016ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس کے کمرہ نمبر28سے دوپہر ایک بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔#