کراچی کو تعلیم دو-"مہم کے سلسلے میںتعلیمی کانفرنس آج نیشنل میوزیم کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہو گی،ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد ساجد خان کے مطابق ''کراچی کو تعلیم دو-"مہم کے سلسلے میںتعلیمی کانفرنس آج نیشنل میوزیم کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہو گی ۔جس کا مقصد تعلیمی مسائل کواجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی کانفرنس میں ڈاکٹر شکیل فاروقی ،جنرل سیکریٹری ٹیچرز سو سائٹی جامعہ کراچی ،ماہر تعلیم پروفیسر ہارون رشید ،سینئر صحافی مختار عالم،ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسرناصر انصار،معروف کاروباری شخصیت زاہد سعید سمیت دیگر سیاسی ،سماجی، صحافی، شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور طلباء بھی شریک ہوں گے ۔#

متعلقہ عنوان :