یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ برائے خصوصی تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ خصوصی تعلیم پنجاب کے باہمی تعاون سے مباحثے کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ برائے خصوصی تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ خصوصی تعلیم پنجاب کے باہمی تعاون سے مباحثے کا انعقاد کیا گیاجس میں پنجاب حکومت کے نمائندگان ، مختلف اداروں سے ماہرین تعلیم، مبصر ین ،(ڈاکٹر عبدالحمید ڈین یو ایم ٹی سکول آف سوشل سائنسسز اینڈ ہیو مینٹیز، ڈاکٹر لطیف احمد پنجاب حکومت، ڈاکٹر شاہد فاروق اسسٹنٹ پروفیسر پنجا ب یو نیورسٹی، سید عامر محمود ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ،مس نبیلہ چوہدری رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجو کیشن،مس خاور سلطانہ، امین مکتب ، ڈاکٹر حنا فاضل اسسٹنٹ پروفیسر پنجا ب یو نیورسٹی،ڈاکٹر منور ملک اسسٹنٹ پروفیسر پنجا ب یو نیورسٹی،یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے نمائندوں)اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام پنجاب حکومت کے خصوصی تعلیم کے شعبہ کی خواہش پر منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحمید ڈین یو ایم ٹی سکول آف سوشل سائنسسز اینڈ ہیو مینٹیز، نے موجودہ مباحثے کے انعقاد کے مقصد کی وضاحت کرتے ہو ئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے یو ایم ٹی کے شعبہ برائے خصوصی تعلیم سے شمولیاتی تعلیم کیلیئے جامع ماڈل تیار کرنے کو کہا ہے جس پرپورے پاکستان میں عمل در آمد ہوگا۔

ڈ اکٹر لطیف احمدپنجاب حکومت کے نمائندے نے پنجاب کے دو اضلاع بہا ولپور اور مظفر گڑھ میںشمولیاتی تعلیم کی کامیابیوں اور در پیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔ مباحثے میں موجود ماہرین نے شمو لیاتی تعلیمی پالیسی کی تشکیل پر زور دیا اور باقاعدہ تعلیم میں شمولیاتی تعلیم کے فلسفے کی قبو لیت روشنی ڈالی۔مبا حثے کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمیدنے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ان میں سوینیئر تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :