دیگر صوبوں کے مقابلے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری انتہائی مہنگی پیدواری لاگت پر نہیں چل سکتی، اپٹما

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) اپٹما پنجاب کے چیرمین سید علی احسان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔سید علی احسان نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری انتہائی مہنگی پیدواری لاگت پر نہیں چل سکتی۔وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات حوصلہ افزا رہی آج بروز منگل اپٹما کا وفد وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگا۔

اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین اپٹما پنجاب سید علی احسان نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی اور گیس کیوجہ سے پنجاب میں پینتیس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے اور باقی بھی تباہی کے دہانے کھڑی ہے سید علی احسان نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے باجود برآمدات کو ریورس گیئر لگ گیا۔

(جاری ہے)

سید علی احسان نے کہا کہ بنگلہ دیش،بھارت اوردیگر ممالک تو دور پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنے ملک میں مقابلہ نہیں کرپارہی۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوری اور لینڈ لاسز کا بوجھ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیوں برداشت کرے اور مقابلہ کی دوڑ سے باہر ہو۔چیرمین اپٹما پنجاب سید علی احسان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود اپٹما کے وفد سے مسائل سنے توقع ہے کہ جلدحکومت ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو حل کرے گی۔سید علی احسان نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی جلد راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :