چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک سکھر ولی محمد نائچ نے بیراج کی سالانہ بندش 6 جنوری سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) چیف انجنیئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر ولی محمد نائچ کی جانب سے بیراج کی سالانہ بندش 6جنوری سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف انجنیئر سکھر بیراج ولی محمد نائچ کی جانب سے سکھر بیراج کی کینالز میں آباد ہونے والی زمینوں کے کسانوں اور آ بادگاروں کیلئے اعلان کیا گیا ہے کہ سالانہ انسپیکشن اور انفرا اسٹرکچر کی ضروری مرمت کے سلسلے میں سکھربیراج سے نکلنے والی تمام کینالز 6جنوری سے 20جنوری 2017تک)دونوں تاریخوں والے بروز بھی )تک بند رہے گی۔

مذکورہ عرصے کے دوران سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز جیسے این ڈبلیو کینال، دادو کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ،روہڑی مین کینال، نارا کینال اور اس سے متصل دیگر کینالز اور شاخوں میں پانی بند رہیگا۔#