سکھر،جمعیت علماء اسلام تعلقہ لکھی غلام شاہ کے عہدیداروں کا تعلقہ کی تمام یونین کائونسلز کا تنظیمی دورہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام تعلقہ لکھی غلام شاہ کے عہدے داروں کا تعلقہ کی تمام یونین کائونسلز ، رستم ، طبہ سوسائٹی ، عظیم آباد ، فتح، ٹنڈو ،چک ، نموھرو بھرکٹ ، عبدو ، جہاں خان ، منگرانی ، لکھی ، وزیر آباد ، شر کوٹ ، حبیب کوٹ و دیگر کا تنظیمی دورہ کیا دورے کے وفد میں تعلقہ امیر مولانا عبداللہ مہر ، جنرل سیکریٹری مولانا تاج محمد مہر ، پریس ترجمان حافظ رفیق احمد شر ، مولانا دین محمد مہر ، مولانا عبدالقدوس کھوسہ ، عبدالمومن مہر ، حبیب اللہ و دیگر شامل تھے دورے کے موقع پر مذکورہ عہدے داروں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا پی پی کے کرپشن میں ملوث حکمرانوں نے اپنے اپنے دفاتروں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے پی پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غیر آئینی اور غیر شرعی بل پاس کر کے مسلمانوں کے دلوں سے کھیل رہی ہے اسلام دشمن بل پاس ہونے سے دل آزاری ہوئی ،سندھ حکومت اسلام دشمن فیصلے پر عوام سے معافی مانگے، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی خدمت کی ہے اور انشاء اب عوامی طاقت سے ہی اقتدار حاصل کریگی۔

#

متعلقہ عنوان :