سکھر،والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے باشا خان میر بحر کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صالح پٹ کے گائوں ریاض آباد کے مکین میر بحر برادری سے تعلق رکھنے والے شخص باشا خان میر بحر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دس سال قبل جوابداروں نے بے گناہ میرے والد بھائی خان میر بحر کو قتل کر دیا تھا پولیس نے جوابداروں کو گرفتار کیا مگر بااثر شخص کے کہنے پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا والد کے صدمے کے باعث میں ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا بالا حکام میرے والد کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مجھے انصاف و تحفظ فراہم کریں ۔#

متعلقہ عنوان :