سکھر،سب رجسٹرار فائق علی شاہ کی مبینہ کرپشن کیخلاف چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام سب رجسٹرار سکھر فائق علی شاہ کی مبینہ کرپشن کے خلاف چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں بھوسہ لائن پرانہ سکھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور سب رجسٹرار کی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل رہنمائوںمولانا عبید اللہ بھٹو آزاد ،سید عمران علی شاہ ، محمد ہاشم اوڈھو ، شمن جاگیرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ سکھر کے سب رجسٹرار سید فائق علی شاہ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ان کی کرپشن اور زیادتیوں کے ستائے ہوئے لوگ پریشان حال ہیں سب رجسٹرار نے اپنے دفتر میں ایک کرپشن مافیا کو ایک گروپ بنا رکھا ہے جو دونوں ہاتھوں سے لوگوںکو لوٹ کر شریف لوگوں کی ملکیت رشوت کے عیوض دوسرے ناموں پر منتقل کر رہے ہیں جو انتہائی زیادتی ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار اور دیگر متعلقہ افسران کی مبینہ کرپشن اور زیادتیوں کو نوٹس لیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :