سکھر،کالج کے طلباء اور اساتذہ کی کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی، نعرے بازی

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سکھرمیں کالج کے طلباء اور اساتذہ کی کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی، نعرے بازی ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کے خاتمے کیلئے سب کو آگے آناپڑے گا ، طلباء اور اساتذہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف عزم کا اظہارتفصیلات کے مطابق سکھر میں طلباء اور اساتذہ کرپسن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں سکھر کے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس و آرٹس کا لج سکھر کے طلبائ اور اساتذہ نے کرپشن کے خلاف کالج سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں شریک طلباء نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کا کہنا تھا کہ کرپشن دیمک کی طرح اس ملک کو چاٹ رہی ہے ملک کا کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں جو کرپش نفری ہو ہر جگہ فائیل کو ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل تک پہنچانے کیلئے رشوت دینا پڑتی ہے اب بہت ہو گیا اب کرپشن برداشت نہیں اگر اس ملک میں بسنے والے ہر شخص نے اس کے خلاف جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے اس ملک کو قائد اعظم کا وہ پاکستان بنانا چاہیئے جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا ۔

#

متعلقہ عنوان :