حاجی حنیف میمن کی صدارت میں ن لیگ ٹھٹھہ کا اہم اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن ضلع ٹھٹھہ کا ایک اہم اجلاس ضلع صدر حاجی حنیف میمن کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں حیسکو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر بجلی پانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اجلاس میں مکلی نیشنل ہائی وئے پر ٹول ٹیکس ناکے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پر بڑی پیمانے پر کریشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ اجلاس میں میں گاڑہو تاہم کیٹی بندر روڈ کے التواء ہونے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روڈ کی مرمت فوری مکمل کرنے سمیت سندھ میں وزیراعظم پاکستان کے صحت پروگرام کے اجراء جلد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

#

متعلقہ عنوان :