سکھر،کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات

حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا عمل جاری

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے پیر کے روز سالانہ انتخابات میں مختلف عہدوں اور ایگزیکٹو کمیٹی میں ابراہیم سومرانی ، عمران شیخ ، بلاول بھٹی ، رئیس ابڑو ، راجہ شاہد ، کفایت سمیجو ، جام صادق علی ، راحیل میمن ، آصف اعوان ،شاہ ولی خان ، مظفر علی منگی ، نعیم غوری ، رزاق سولنگی ، ناصر عباس ، رفیق خروس ، و دیگر امیدواروں نے مختلف عہدوں پر انتخابات لڑنے کیلئے اپنے اپنے نامزدگیفارم الیکشن کمیشن کو جمع کرائے اس موقع پر کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انشاء اللہ ممبران کی طاقت سے کامیاب ہو کر ملک بھر کی یونین کیساتھ ایک ایسا پلٹ فارم بنایا جائیگا جہاں ملک بھر کے فوٹو گرافروں اور کیمرا مینوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جائیگی ۔#