ٹھٹھہ، پولی ٹیکنکل کالج کی لائبریری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 21:28

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)مکلی میں واقع پولی ٹیکنکل کالج مکلی کے لائبریری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی آتشزدگی کے باعث لابئریری میں موجود طلبہ اور طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہے آتشزدگی کے باعث کالج میں شدید خوف وہراس پھیل گیا آگ سے لائبریری میں پنکھے ،فرنیچر اور دیگر سامان جل جانے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے کالج انتظامیہ نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پالیا کالج انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ۔#