ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کی نشریات پر جبری پابندی کے فیصلے کیخلاف مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کی نشریات پر جبری پابندی کے فیصلے کے خلاف مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں صحافیوں سول سوسائٹی سیاسی سماجی تنظمیوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت احتجاج کی قیادت نیو نیوز اور روزنامہ نئی بات کے رپورٹر تازہ گل درانی نے کی مظاہرین نے نیو نیوز پر جبری بندش کے خلاف احتجاج بنیرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور نیو نیوز پر جبری پابندی نامنظور آزادی صحافت زندہ باد چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو برطرف کیا جائے کے نعرے بازی کی اور سیاسی سماجی رہنماوں سول سوسائٹی صحا فیوں نے نیونیوز پر پیمرا چیئرمین کے جبری پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کوفوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے رہنما صحافی شبیر بھٹی نے نیو نیوز پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافت دشمن عمل قرار دیا اور فوری نیو نیوز کی نشریات کی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ریلی سے سماجی رہنما ہسیو کے چیرمین ایم ریاض جیلانی نے کہا کہ پیمرا چیئرمین کے غلط فیصلے سے دنیا سمیت ملک کی عوام نیو نیوز کی 10 ہزار 80منٹ کی نشریات محروم کردیا ہے جو آمرہونے کا ثبوت دیا ہے اور نیو نیوز کی نشریات کی بندش کی مذمت کی ریلی سے تازہ گل درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز سے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر سزا میں نشریات کو جبری بند کرایا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جہوریت کی بات کرنے والے حکمران نیو نیوز کی نشریات کی بندش پر خاموش تماشا بنے ہوئے ہیں اور چیئرمین پیمرا کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں جس پر صحافی برادری میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے احتجاج سے مسلم لیگ ن کے رہنما اکبر دلوانی نے نیو نیوز کی بندش کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے اپیل کی کہ وہ فوری نیو نیوز کی نشریات کے بندش کا نوٹس لیکر بحال کرایا جائے اور صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے اور نااہل پیمر ا چیئرمین کو فوری ہٹایا جائے احتجاجی سے صحافی ذوھیر علی اور محمود بھنبھرو اور دیگر نے نیو نیوز پر بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا احتجاج میں جماعت اسلامی کے محمد علی خٹک ،آصف قریشی ،عزیز جوکھیو ،اکبر شورو ،رزاق میمن ،واحد علی خان ،واحد علی شورو ،احمد خشک ،آفاق ھالو ،مراد خاصخیلی ،انور بیگ شھمیر قریشی ،حمید میمن اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

#

متعلقہ عنوان :