ضلعی پولیس کی گزشتہ ماہ نومبرکے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 234 مقدمات درج کئے گئے، سی پی او

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

گوجرانوالہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران منشیات فروشوں اور ناجا ئز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشو ں کے خلاف 234 مقدمات درج کر کے 71کلو گرام چرس،5کلو گرام افیون، 863 لٹر شراب برآمد جبکہ 12 شرابی گرفتار اور2 شراب کی چالو بھٹیاں پکڑیں ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کاروائی کے نتیجہ میں 162 مقدمات درج کر کے 5 کلاشنکوف، 6 رائفل،9 بندوقیں،128 پسٹل اور ریوالور اور 2 تیز دھار چھریاں و 1372گولیاں برآمد کیں۔ مزید براں جواء ایکٹ کے تحت 13 مقدمات، ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 4 مقدمات اور اسلحہ کی نمائش پر 12 مقدمات درج کیے گئے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ۔شرپسندعناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :