خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، سبین گل خان

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

ملتان۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)نومنتخب ممبر میونسپل کارپوریشن سبین گل خان نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب پذیرائی میں کیا ۔سبین گل خان نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میں بھرپور جدوجہد کروں گی ، آج موجودہ حالات میں سازگار ماحول کے قیام کیلئے عملی جدوجہد وقت کا اہم تقاضا ہیں ۔

ڈاکٹر ہمایوں شہزادنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سبین گل خان کا میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں منتخب ہوکر جانا سماجی اداروں کیلئے حوصلہ افزاء ہے ، آنے والے دنوں میں سماجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے ادارے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ استوار کرکے شہر کی بہتری کیلئے باہمی کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اراکین کے ساتھ آگاہی و تربیتی سیشن منعقد کرکے شہر کی بہتری کیلئے مشترکہ طور پر سفارشات مرتب کی جائیں گی ، خواتین کیلئے سازگار ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، شاہد محمود انصاری ، میاں نعیم ارشد ، اورنگزیب خان بلوچ ، عابدہ حسین بخاری ، روبینہ رانا ایڈووکیٹ ، شمائلہ شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔