پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال 23دسمبرکو تاریخی پکا قلعہ میں ہونے والے جلسہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انیس قائم خانی

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال 23دسمبرکو تاریخی پکاقلعہ میں ہونے والے جلسہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ‘تاریخی عوامی اجتماع میں حیدرآباد کے کارکنان کے علاوہ دیگر اضلاع کے ذمہ دار ان بھی شرکت کریں گے، جنوری میں کراچی میں عوامی اجتماع کرنے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پکا قلعہ میں 23دسمبر کو ہونے والے پارٹی جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں پکا قلعہ کا دورہ کررہے تھے اس موقع پرپارٹی کے دیگررہنماء بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں تاریخی پکا قلعہ میں میں عوامی اجتماع کرنے کا اجازت نامہ دے دیا ہے ‘پکاقلعہ میں حیدرآباد کے شہریوں کا لاکھوں کی تعداد میں اجتماع ہوگا جس میں دیگر اضلاع سے ذمہ داروں کی بھی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :