آئیسکو کی ٹیموںنے 409 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) ریجن کی چھاپہ مار ٹیمیں ریجن کے پانچوں سرکلز بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال سرکل میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق ماہ نومبرکے دوران آئیسکو کی جانب سے 409 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو مختلف ذرائع سے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل سی63، راولپنڈی سرکل سی109، اٹک سرکل سی70 ، جہلم سرکل سی65اور چکوال سرکل سی102 بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکیں گے اور بجلی چوری میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا ان کے خلاف بجلی چوری کے نئے قوانین کے تحت مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ آخری بجلی چور کے پکڑ ے جانے تک آئیسکو کی مہم جاری رہے گی او ر بجلی چوری کا مکمل خاتمہ آئیسکو کے صارفین کے تعاون سے ممکن ہے ۔آئیسکو کے صارفین بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم سروس 8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں تا کہ بجلی چوری کا یقینی خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :