انڈس پہاڑی کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسٹریٹ لائٹ پر فوری توجہ دی جائے، حیدرآباد چیمبر کا مینجنگ ڈائر یکٹر سائٹ سے مطالبہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:16

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حیدرآباد چیمبر آف اسما ل ٹریڈ رز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری، سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، نائب صدر دولت رام لوہانہ اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی نے مینجنگ ڈائر یکٹر سائٹ حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈس پہاڑی کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسٹریٹ لائٹ پر فوری توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈس پہاڑی پر ایک بڑی تعداد فیکٹریوں ، ملز اور مرکزی حکومت کے دفاتر کی ہے لیکن وہاں کی رابطہ سڑکیں انتہائی مخدوش ہیں جبکہ بولیورلڈ مال کے جانب سے آنے والی سڑک مہینوں سے نامکمل ہے اور وہاں آئے دِن گاڑیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں جبکہ بدین روڈ کی جانب سے آنے والی رابطہ سڑک میں بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کے باعث گاڑیاں پھنس جاتی ہیں اور فیکٹری مالکان کو ٹرالروں اور ٹرکوں سے مال پہنچنے میں انتہائی مشکل کا سامنا درپیش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹ خراب ہے اور رات کے وقت اندھیر اچھایا ر ہتا ہے جبکہ بڑے بڑے ٹینکر، ٹرک اور ٹرالرز وہاں سے گزرتے ہیں ۔ انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر سائٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کرائی جائے اور اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب ومرمت کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جاسکے اورٹریفک کی آمدورفت میں بھی آسانی ہو ۔