اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ، بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر ایشیا میں امن قائم کیا جائے ۔وزیر جنگلات سردار میراکبر خان

پیر 5 دسمبر 2016 21:16

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی کا حامی ملک ہے ۔اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر جنوبی ایشیا میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرے ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے انھوں نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے مشیر خارجہ کے سے بھارتی حکومت کے رویہ کی اور افغانی صدر کی پاکستان پر لگائے گئے الزمات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :