الیکشن کمیشن میںعمران خان،جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی ابتدائی سماعت آج ہوگی

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی ابتدائی سماعت آج بروزہ منگل ہوگی ،درخواستیں دائر کرنے شہری قابل سماعت ہونے کیلئے دلائل دیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دفعہ62اور دفعہ63کے تحت دائر ہونے والی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی عمران خان کی نااہلی کے خلاف چوہدری شاہنواز ڈھلوں اور جہانگیر ترین کے خلاف ملک خلیل احمد اور بلال مصطفی بھٹہ کی جانب سے اثاثوں میں غلط بیانی کی وجہ سے صادق اور امین نہ رہ جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شکایت کنندہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دیں گے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل درخواست گزاروں کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے دائر کی جانے والی درخواستیں خارج کی تھی ۔

۔۔اعجاز خان