کسٹم حکام کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی

دبئی سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے ساڑھے 8کلو سونا برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) کسٹم حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے ساڑھے 8کلو سونا برآمد کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کسٹم حکام نے پشاور کے باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور دبئی سے سونا پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کسٹم حکام نے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی سونے کی بلیٹس برآمد کر لیں برآمد کئے گئے ساڑھے 8کلو سونے کی مالیت 13کروڑ روپے ہے۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :