حسین نواز نے لندن کے فلیٹس 90کی دہائی میں خرید نے کا اعتراف کرتے ہوئے خریداری اور قیمت کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے لندن کے فلیٹس 90کی دہائی میں خرید نے کا اعتراف کرتے ہوئے خریداری اور قیمت کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ کے مطابق لندن کے فلیٹس 90دہائی میں نیلسن اور نیسکول نے خریدے فلیٹ نمبر17سات مئی 1993ء کو نیسکول کمپنی نے 5لاکھ 85ہزار پاؤنڈ میں خریدا فلیٹ نمبر16اور16-A، 10جولائی 1995کو نیلسن کمپنی نی10لاکھ 75ہزار پاؤنڈ میں خریدے اور فلیٹ نمبر17-a نیسکول کمپنی نی5جولائی 1996ء کو 2لاکھ 14ہزار پاؤنڈ میں خریدا خریداری کے وقت نیلسن اور نیسکول کمپنیاں الثانی خاندان کی ملکیت تھی چاروں فلیٹس 19لاکھ 5ہزار پاؤنڈ میں خریدے گئے، اکرم شیخ نے اضافی دستاویزات جمع کرنے کی درخواست میں کہا کہ عدالت کے استفسار پر لندن کے فلیٹس کی خریداری کی دستاویزات جمع کرائی جارہی ہیں، انہیں ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انصاف ملے گا۔

( وقار)