حکومت (پیمرا ) کی جانب سے نجی ’’نیو‘ ٹی وی چینل پر پابندی کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ، سی بی اے

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی صدر و صوبائی چیئرمین عبداللطیف نظامانی ، صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت (پیمرا ) کی جانب سے نجی ’’نیو‘ ٹی وی چینل پر پابندی کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹی وی پر پابندی میڈیا پر شب خون مارنے کے مترادف ہے حکومت آزاد میڈیا پر پابندیاں لگاکر اپنی مرضی کو مسلط کرنا چاہتی ہے جو کسی طور پر بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اور جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ آزاد میڈیا کو دبائو میں لاکر اپنی من مانی کرسکتی ہے تو یہ اسکی خام خیالی ہے کیونکہ اسوقت ملک کا میڈیا نہ صرف طاقتور ہے بلکہ وہ شعبہ زندگی کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں احسن کردار ادا کررہا ہے اسکی آواز کو دبانے کا مقصد عوام کی آواز کو کچلنے کے مترادف ہے لہٰذا حکومت (پیمرا) فوری طور پر نیو ٹی وی پر پابندی کے احکامات کا خاتمہ کرے اور اسکی نشریات کو پھر سے رواں دواں رکھ کر حق کی آواز کو بلند کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

وریں اثنا CBAیونین کے صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی اور میڈیا کوآرڈنیٹر محمد حنیف خان کی قیادت میں واپڈا یونین CBAیونین کے عہدیداران نے نیو ٹی وی کی نشریات کی پابندی کے خلاف مظاہر ہ کیا جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے عہدیداران نے بھی شرکت کی اس موقع پر مدد علی ، عبدالقدوس ، و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :