حیدرآباد پریس کلب میں مختلف تنظیموں اور افرا د کا اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ٹنڈ و جا م کی رہا ئشی خو اتین نے علا قے کے با اثر افراد کی جانب سے گھر پر حملہ کر نے اور نو جو ان کی ر ہا ئی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا ج کیا اور با اثر افراد سمیت ٹنڈ و جا م پو لیس کے خلاف سخت نعر ے با زی کی ، اس موقع پر مسما ت لعل پر ی نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ گذ شتہ رات علا قے کے با اثر افر اد حا جی علی نو از گو پا نگ ،شاہد ،جا وید ،عاشق اور غلام علی گو پا نگ سمیت د یگر نے مسلح ہو کر انکے گھر پر حملہ کیا اور گھر کو آگ لگنے کی کو شش کی اور دھمکیا ں دی کہ اگر میں نے مکا ن اور زمین خا لی کر کے نہیں گئی تو وہ ہمیں زند ہ جلا دیں گے ،مسما ت لعل پر ی نے بتا یا کہ علا قہ لو گوں کے جمع ہو نے پرمسلح افراد دھمکیا ں دیتے ہو ئے فر ار ہو گئے تا ہم وہ ہمیں کسی بھی وقت جا نی یا ما لی نقصان پہنچا سکتے ہیں ،انہو ںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ با اثر افراد کے مظا لم سے نجا ت دلا کر انکے خلاف قانو نی کا روائی کی جا ئے اور گذ شتہ تین ما ہ سے ٹنڈ و جا م تھا نہ پو لیس کی جانب سے گر فتار کیئے گئے انکے بیٹے اختر حسین کو رہا کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو محمد خا ن کے گو ٹھ محمد عثما ن چھٹو کے ر ہائشی افراد نے زمین پر قبضہ کر نے والے با اثر وڈیر ے اور اُ سکے ساتھیو ں کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور نعر ے با زی کی اس موقع پر عبد الغفا ر چھٹو اور دیگر نے بتا یا کہ علا قے کے با اثر وڈیر ے صادق چھٹو اور اسکے ساتھی رمضا ن چھٹو اور عبد الجلیل چھٹو نے ہما ری زرعی زمین پر قبضہ کر نے کیلئے ہمیں مختلف حر بو ں سے پر یشا ن کیا جا رہا ہے اور ہما رے خلاف جھو ٹے مقد ما ت در ج کر ائے جا رہے ہیں اور علا قے کی پو لیس بھی ملز ما ن کا ساتھ د ے ر ہی ہے جبکہ با اثر وڈیر ے کے جا نب سے ہمیں سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں جس کے با عث ہمیں جا نی و ما لی نقصان کا اند یشہ ہے ،انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈ ی آئی جی حیدرآباد سمیت ایس ایس پی ٹنڈ و محمد خا ن سے اپیل کی کہ معا ملے کا نو ٹس لیکر تحفظ اور انصا ف فر اہم کیا جا ئے جبکہ ہما رے خلاف در ج جھو ٹے مقد ما ت کو ختم کر ایا جا ئے ۔